Skip to main content

Featured

زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی"

  زلزلے کی مانگا میں پیشگوئی؟ کامچٹکا کا 8.8 شدت کا زلزلہ اور جاپانی فنکار کی حیران کُن "پیشن گوئی" روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی 2025 کو آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے نہ صرف روس بلکہ جاپان، امریکا، اور چین سمیت کئی ساحلی ممالک کو سونامی وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔ زلزلے کے بعد جہاں لاکھوں افراد سونامی الرٹس پر نظر جمائے بیٹھے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اسمارٹ فونز پر ایک حیران کن چیز سرچ کی — 2021ء میں شائع ہونے والی ایک جاپانی مانگا (Comic Book)، جس میں جولائی 2025 میں ایک تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اگرچہ مانگا میں یہ تاریخ 5 جولائی لکھی گئی تھی، لیکن اصل زلزلہ 29 جولائی کو آیا۔ اس معمولی فرق کے باوجود، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے ایک حیران کُن "اتفاق" قرار دیا اور بعض افراد نے اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔ تاہم جاپانی ماہرینِ ارضیات نے اس "پیش گوئی" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی درست پیش گوئی سائنسی طور پر تاحال ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی افواہیں عوام میں غیر ضروری خوف اور غلط فہمیاں پیدا...

قطر میں اسرائیل-حماس جنگ بندی مذاکرات ناکام، اسرائیلی وفد کے پاس اختیار نہیں تھا

 


قطر میں اسرائیل-حماس جنگ بندی مذاکرات ناکام، اسرائیلی وفد کے پاس اختیار نہیں تھا

قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق، قطر میں ہونے والی ان بات چیت میں شامل اسرائیلی وفد کے پاس ایسے مکمل اختیارات موجود نہیں تھے جن کی بنیاد پر وہ کوئی حتمی معاہدہ کر سکیں۔

یہ مذاکرات ایسے وقت میں شروع ہوئے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا شیڈول پہلے سے طے تھا۔ نیتن یاہو نے واشنگٹن روانگی سے قبل کہا تھا کہ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کو صرف انہی شرائط کے ساتھ معاہدے کی اجازت دی گئی ہے جو اسرائیل کے لیے قابل قبول ہوں۔

ادھر غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں۔ اتوار کے روز اسرائیلی بمباری میں مزید 100 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب تک فریقین کو حقیقی مذاکراتی اختیار نہ ملے، جنگ بندی کا کوئی بامعنی نتیجہ سامنے آنا ممکن نہیں۔

Comments