Skip to main content

Featured

پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان

 پیٹرول اور ڈیزل سستا، کیروسین اور لائٹ ڈیزل مہنگا – یکم اگست سے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان یکم اگست 2025 سے پندرہ روزہ پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر کی جزوی بہتری کے باعث حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق: پیٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272.16 سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، اور نئی قیمت 283.35 سے کم ہو کر 280.62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ تاہم دوسری طرف، دو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے: مٹی کا تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے فی لیٹر اضافے سے 181.33 سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے فی لیٹر اضافے سے 167.76 سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ تجارتی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی ایکسچینج ریٹ کی ایڈجسٹمنٹ کا نتی...

40 ہزار زائرین کی گمشدگی کا انکشاف! حکومت نے زیارات کیلئے نیا نظام نافذ کر دیا

 


40 ہزار پاکستانی زائرین غائب، عراق، شام، ایران جاکر کہاں چلے گئے معلوم نہیں، وزیر مذہبی امور کا انکشاف

حکومت پاکستان نے عراق، ایران اور شام جانے والے زائرین کی گمشدگی کے بعد بڑا قدم اٹھا لیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے مطابق 40 ہزار زائرین کے متعلق کوئی سرکاری ریکارڈ موجود نہیں تھا اور متعلقہ ممالک نے بھی اس مسئلے پر پاکستان سے باضابطہ شکایت کی تھی۔

اب حکومت نے زائرین کے سفر کو محفوظ اور شفاف بنانے کے لیے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرا دیا ہے۔ اس نئے سسٹم کے تحت زائرین صرف رجسٹرڈ زیارت گروپ آرگنائزرز (ZGOs) کے ذریعے ہی مقدس مقامات کا سفر کر سکیں گے۔ اب تک 1400 سے زائد کمپنیوں نے رجسٹریشن کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے جبکہ حکومت نے تمام نئی کمپنیوں کے لیے 10 اگست آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔

اس اقدام کا مقصد زائرین کو منظم کرنا، سفری فراڈ سے بچانا اور ان کا مکمل ریکارڈ رکھنا ہے تاکہ آئندہ ایسے سنگین مسائل پیدا نہ ہوں۔

Comments