Skip to main content

Featured

قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی

 قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی ملک بھر میں مون سون کے نئے اور طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوچکا ہے، جس نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کو شدید متاثر کیا۔ صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جہاں مکانات گرنے اور ریلوں میں بہہ جانے سے 25 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، جب کہ 40 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ بارش اور سیلاب سے درجنوں مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں، لوگ ملبے تلے دب گئے، متعدد خاندان گھروں کی چھتوں پر محصور ہوگئے۔ سوات، مینگورہ، پشاور اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں طغیانی اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ شاہراہ قراقرم اور متعدد مقامی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے باعث بند ہوگئیں، جس سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی صوابی نصر اللہ خان کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ دالوڑی بالا اور سرکوئی پایاں میں مکانات گرنے سے کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے امدادی ہیلی کاپٹرز اور مقامی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ دیہات میں پہنچ چکی ہیں ا...

ایران کا انتباہ: "اسرائیل کا کوئی حصہ قابل رہائش نہیں چھوڑیں گے"


چند ہی گھنٹوں کے وقفے سے ایران نے اسرائیل پر دوسرا بڑا میزائل حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں، جبکہ اطلاعات ہیں کہ ایک میزائل رہائشی عمارت سے جا ٹکرایا۔


"جان بچانی ہے تو اسرائیل چھوڑ دو"

ایرانی قیادت نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جب تک اسرائیل جارحیت بند نہیں کرتا، ہم اس کے کسی بھی حصے کو محفوظ نہیں رہنے دیں گے۔

یہ تازہ حملے خطے میں کشیدگی کو نئی سطح تک لے جا رہے ہیں، اور مسلسل میزائل داغے جانے کے باعث عوام میں خوف و ہراس بڑھ رہا ہے۔




Comments