Skip to main content

Featured

قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی

 قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی ملک بھر میں مون سون کے نئے اور طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوچکا ہے، جس نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کو شدید متاثر کیا۔ صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جہاں مکانات گرنے اور ریلوں میں بہہ جانے سے 25 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، جب کہ 40 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ بارش اور سیلاب سے درجنوں مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں، لوگ ملبے تلے دب گئے، متعدد خاندان گھروں کی چھتوں پر محصور ہوگئے۔ سوات، مینگورہ، پشاور اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں طغیانی اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ شاہراہ قراقرم اور متعدد مقامی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے باعث بند ہوگئیں، جس سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی صوابی نصر اللہ خان کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ دالوڑی بالا اور سرکوئی پایاں میں مکانات گرنے سے کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے امدادی ہیلی کاپٹرز اور مقامی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ دیہات میں پہنچ چکی ہیں ا...

 ایران کا مؤقف واضح: "جنگ کے دوران اسرائیل سے   مذاکرات ممکن نہیں"


ایرانی حکام نے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے قطر اور عمان کو آگاہ کر دیا ہے کہ موجودہ جنگی حالات میں اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات ممکن نہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سینئر ایرانی اہلکار نے واضح کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی حملوں کا جواب مکمل طور پر نہیں دیا جاتا، تہران کسی مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گا۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ قطر اور عمان کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ وہ امریکہ سے رابطہ کریں تاکہ جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔ برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایرانی حکام نے تصدیق کی کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ حملوں کے تبادلے نے خطے میں بڑی جنگ کے امکانات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد امن معاہدہ کرانے کی کوشش کریں گے۔
واشنگٹن سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کرانے کے لیے سرگرم ہے۔

یاد رہے کہ جمعے کے روز اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران کی جوابی کارروائی کے بعد خطے میں شدید کشیدگی پیدا ہو چکی ہے، اور صورتحال کسی بھی وقت وسیع جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

Comments