Skip to main content

Featured

قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی

 قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی ملک بھر میں مون سون کے نئے اور طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوچکا ہے، جس نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کو شدید متاثر کیا۔ صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جہاں مکانات گرنے اور ریلوں میں بہہ جانے سے 25 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، جب کہ 40 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ بارش اور سیلاب سے درجنوں مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں، لوگ ملبے تلے دب گئے، متعدد خاندان گھروں کی چھتوں پر محصور ہوگئے۔ سوات، مینگورہ، پشاور اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں طغیانی اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ شاہراہ قراقرم اور متعدد مقامی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے باعث بند ہوگئیں، جس سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی صوابی نصر اللہ خان کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ دالوڑی بالا اور سرکوئی پایاں میں مکانات گرنے سے کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے امدادی ہیلی کاپٹرز اور مقامی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ دیہات میں پہنچ چکی ہیں ا...

کوئی نہیں جانتا کہ میں کیا کرنا چاہتا ہوں

 

’کوئی نہیں جانتا کہ میں کیا کرنا چاہتا ہوں‘: ٹرمپ کا ایران سے ایک بار پھر ’غیرمشروط سرینڈر‘ کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران سے غیرمشروط سرینڈر (بلا شرط ہتھیار ڈالنے) کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں ان کا کہنا تھا:

’’کوئی نہیں جانتا کہ میں کیا کرنے والا ہوں۔‘‘

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کتنے عرصے تک چلے گا، کیونکہ ان کے بقول ایران کا فضائی دفاعی نظام اب مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید الزام عائد کیا کہ ایرانی حکام کے جوہری پروگرام سے متعلق ارادے ’خطرناک اور بُرے‘ ہیں اور دنیا کو اس معاملے میں مزید غفلت نہیں برتنی چاہیے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی انتہائی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

Comments