Skip to main content

Featured

قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی

 قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی ملک بھر میں مون سون کے نئے اور طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوچکا ہے، جس نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کو شدید متاثر کیا۔ صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جہاں مکانات گرنے اور ریلوں میں بہہ جانے سے 25 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، جب کہ 40 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ بارش اور سیلاب سے درجنوں مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں، لوگ ملبے تلے دب گئے، متعدد خاندان گھروں کی چھتوں پر محصور ہوگئے۔ سوات، مینگورہ، پشاور اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں طغیانی اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ شاہراہ قراقرم اور متعدد مقامی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے باعث بند ہوگئیں، جس سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی صوابی نصر اللہ خان کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ دالوڑی بالا اور سرکوئی پایاں میں مکانات گرنے سے کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے امدادی ہیلی کاپٹرز اور مقامی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ دیہات میں پہنچ چکی ہیں ا...

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، اطلاق یکم جولائی سے ہو گا

 


اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، اطلاق یکم جولائی سے ہو گا

اسلام آباد:
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترجمان اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے ہو گا۔

اوگرا کے مطابق یہ اضافہ گھریلو صارفین پر لاگو نہیں ہوگا، تاہم ان کے ماہانہ فکسڈ چارجز میں تبدیلی کی گئی ہے۔

 فکسڈ چارجز میں اضافہ
ماہانہ گیس کی کھپت اگر 15 مکعب میٹر سے زائد ہو تو فکسڈ چارجز 1 ہزار روپے بڑھا دیے گئے ہیں، جس کے بعد فکسڈ چارجز 3000 روپے ہو جائیں گے۔

صنعتی و پاور سیکٹر کے لیے قیمتیں بڑھیں
اوگرا کی جانب سے بلک صارفین، پاور سیکٹر اور جنرل انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے:

پاور پلانٹس کے لیے گیس 16.66 فیصد مہنگی کر دی گئی ہے۔

نئی قیمت: 1225 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو

اضافہ: 175 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو

جنرل انڈسٹری کے لیے گیس کی نئی قیمت

2300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو

اضافہ: 150 روپے

کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے نئی قیمت

3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو

 قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
ذیل کے شعبوں کے لیے گیس کی قیمتیں جوں کی توں برقرار رہیں گی:

روٹی کے تندور
کمرشل صارفین
سی این جی
سیمنٹ انڈسٹری
کھاد (فرٹیلائزر) سیکٹر

Comments