Skip to main content

Featured

قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی

 قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی ملک بھر میں مون سون کے نئے اور طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوچکا ہے، جس نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کو شدید متاثر کیا۔ صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جہاں مکانات گرنے اور ریلوں میں بہہ جانے سے 25 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، جب کہ 40 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ بارش اور سیلاب سے درجنوں مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں، لوگ ملبے تلے دب گئے، متعدد خاندان گھروں کی چھتوں پر محصور ہوگئے۔ سوات، مینگورہ، پشاور اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں طغیانی اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ شاہراہ قراقرم اور متعدد مقامی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے باعث بند ہوگئیں، جس سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی صوابی نصر اللہ خان کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ دالوڑی بالا اور سرکوئی پایاں میں مکانات گرنے سے کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے امدادی ہیلی کاپٹرز اور مقامی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ دیہات میں پہنچ چکی ہیں ا...

میر علی میں خودکش حملہ: 13 جوان شہید، 14 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

 


میر علی میں خودکش حملہ: 13 جوان شہید، 14 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان کے حساس علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ایک خطرناک خودکش حملے میں 13 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، حملے میں بارود سے بھری گاڑی کا استعمال کیا گیا، جسے قافلے کے آگے موجود دستے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے روک دیا اور خطرناک منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، حملے میں دہشت گرد ریاست بھارت کی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج نامی دہشت گرد گروہ ملوث ہے۔ اس بزدلانہ حملے میں دو معصوم بچے اور ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فوج کے ترجمان کے مطابق، حملے کے بعد علاقے میں بھرپور کلیئرنس آپریشن کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج کو جہنم واصل کیا۔ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن اب بھی جاری ہے تاکہ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔

شہید ہونے والے بہادر سپاہیوں کے نام درج ذیل ہیں:

صوبیدار زاہد اقبال

حوالدار سہراب خان

حوالدار میاں یوسف

نائیک خطاب شاہ

لانس نائیک اسماعیل

سپاہی روحیل

سپاہی محمد رمضان

سپاہی نواب

سپاہی زبیر احمد

سپاہی محمد سخی

سپاہی ہاشم عباسی

سپاہی مدثر اعجاز

سپاہی منظر علی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج پوری قوت اور عزم کے ساتھ بھارتی سرپرستی میں کی جانے والی دہشت گردی کا خاتمہ کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم ہر قیمت پر اپنے وطن کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔"

Comments