Skip to main content

Featured

قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی

 قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی ملک بھر میں مون سون کے نئے اور طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوچکا ہے، جس نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کو شدید متاثر کیا۔ صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جہاں مکانات گرنے اور ریلوں میں بہہ جانے سے 25 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، جب کہ 40 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ بارش اور سیلاب سے درجنوں مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں، لوگ ملبے تلے دب گئے، متعدد خاندان گھروں کی چھتوں پر محصور ہوگئے۔ سوات، مینگورہ، پشاور اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں طغیانی اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ شاہراہ قراقرم اور متعدد مقامی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے باعث بند ہوگئیں، جس سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی صوابی نصر اللہ خان کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ دالوڑی بالا اور سرکوئی پایاں میں مکانات گرنے سے کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے امدادی ہیلی کاپٹرز اور مقامی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ دیہات میں پہنچ چکی ہیں ا...

ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی میڈیا پرتنقید

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا پر ایران حملے کی رپورٹنگ پر تنقید کی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف میڈیا اداروں سی این این اور نیویارک ٹائمز کی رپورٹس کو جعلی اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی نیوکلیئر تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں، اور یہ کہ امریکی حملہ تاریخ کا سب سے کامیاب فوجی آپریشن تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی میڈیا کے کچھ حلقے اس کامیابی کو ناکامی میں بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور عوامی حلقوں کی جانب سے بھی انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔




دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس کے ابتدائی جائزے میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو جزوی نقصان پہنچا ہے، لیکن بنیادی مواد یا جوہری قابلیت مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئی۔

Comments