Featured
- Get link
- X
- Other Apps
اسرائیل کے خلاف حملوں میں روس اور شمالی کوریا کے ایران کو مدد فراہم کرنے کے شواہد ملے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ کا دعویٰ: ایران کو روس اور شمالی کوریا کی مدد حاصل، جوہری ہتھیار کے قریب پہنچ چکا ہے
امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے اسرائیل پر حملوں میں روس اور شمالی کوریا نے مبینہ طور پر معاونت کی ہے۔ ان کے مطابق ایران اب جوہری ہتھیار بنانے کے مرحلے کے نہایت قریب پہنچ چکا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو رضاکارانہ طور پر اپنا جوہری پروگرام ترک کر دینا چاہیے تاکہ خطے میں ممکنہ تباہ کن جنگ سے بچا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط نا کرنا ایک بڑی غلطی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع قابل مذمت ہے، اور ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران فوری طور پر خالی کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ ایران کو نیوکلیئر ڈیل پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے، لیکن اس نے انکار کر دیا، جس کے نتائج اب دنیا دیکھ رہی ہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Popular Posts
فیلڈ مارشل عاصم منیر: بھارت آپریشن سندور میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا
- Get link
- X
- Other Apps
پاکستان کی ایران اسرائیل تنازع پر تشویش
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment