Skip to main content

Featured

قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی

 قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی ملک بھر میں مون سون کے نئے اور طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوچکا ہے، جس نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کو شدید متاثر کیا۔ صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جہاں مکانات گرنے اور ریلوں میں بہہ جانے سے 25 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، جب کہ 40 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ بارش اور سیلاب سے درجنوں مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں، لوگ ملبے تلے دب گئے، متعدد خاندان گھروں کی چھتوں پر محصور ہوگئے۔ سوات، مینگورہ، پشاور اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں طغیانی اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ شاہراہ قراقرم اور متعدد مقامی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے باعث بند ہوگئیں، جس سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی صوابی نصر اللہ خان کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ دالوڑی بالا اور سرکوئی پایاں میں مکانات گرنے سے کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے امدادی ہیلی کاپٹرز اور مقامی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ دیہات میں پہنچ چکی ہیں ا...

یومِ عاشورہ: صدر اور وزیرِاعظم کا قوم کے نام پیغام

 


یومِ عاشورہ: صدر اور وزیرِاعظم کا قوم کے نام پیغام

اسلام آباد – یومِ عاشورہ 1447ھ کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو درپیش چیلنجز کا حل صبر، قربانی، دیانت اور اتحاد میں پوشیدہ ہے۔

اپنے پیغام میں دونوں رہنماؤں نے کہا:

"یومِ عاشورہ ہمیں حق گوئی، عزم اور قربانی کا وہ پیغام دیتا ہے جس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔"

صدر زرداری نے کہا کہ:

"امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے ظلم کے خلاف بھوک، پیاس اور موت کو گلے لگا کر ہمیں ایک عظیم سبق دیا۔"

وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا تھا:

"کربلا کا معرکہ رہتی دنیا تک حق و باطل کے فرق کو واضح کرتا ہے۔ امام حسینؓ نے دین، عدل اور سچائی کی خاطر جان کا نذرانہ دیا، مگر باطل کے آگے سر نہیں جھکایا۔"

دونوں رہنماؤں نے قومی وحدت، برداشت، صبر اور امام حسینؓ کی سیرت سے رہنمائی لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments