Skip to main content

Featured

قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی

 قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی ملک بھر میں مون سون کے نئے اور طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوچکا ہے، جس نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کو شدید متاثر کیا۔ صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جہاں مکانات گرنے اور ریلوں میں بہہ جانے سے 25 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، جب کہ 40 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ بارش اور سیلاب سے درجنوں مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں، لوگ ملبے تلے دب گئے، متعدد خاندان گھروں کی چھتوں پر محصور ہوگئے۔ سوات، مینگورہ، پشاور اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں طغیانی اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ شاہراہ قراقرم اور متعدد مقامی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے باعث بند ہوگئیں، جس سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی صوابی نصر اللہ خان کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ دالوڑی بالا اور سرکوئی پایاں میں مکانات گرنے سے کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے امدادی ہیلی کاپٹرز اور مقامی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ دیہات میں پہنچ چکی ہیں ا...

یومِ عاشور پر ملک بھر میں جلوس، مجالس اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات

 


یومِ عاشور پر ملک بھر میں جلوس، مجالس اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات

یومِ عاشور کے موقع پر ملک بھر میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مجالس برپا کی گئیں اور جلوس نکالے گئے۔ عزاداروں نے نوحہ خوانی، سینہ زنی اور زنجیر زنی کے ذریعے شہدائے کربلا سے عقیدت کا اظہار کیا۔

کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا جبکہ لاہور میں نثار حویلی سے نکلنے والا جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر مکمل ہوا۔ پشاور، کوئٹہ، ملتان، بہاولنگر، فیصل آباد، ڈی جی خان، مظفر آباد، حیدرآباد، گلگت اور دیگر شہروں میں بھی مرکزی جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت کئی شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہی، جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی گئی۔

روہڑی میں پانچ سو سالہ قدیمی نوڈھالہ تعزیہ جلوس، اور ملتان میں استاد و شاگرد کے تعزیے روایت کے مطابق منزل پر پہنچے۔

لنگر و سبیل: مختلف شہروں میں عزاداروں کے لیے لنگر، حلیم، بریانی، زردہ، پراٹھے، قیمہ رول اور مشروبات کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔

Comments