Skip to main content

Featured

قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی

 قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی ملک بھر میں مون سون کے نئے اور طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوچکا ہے، جس نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کو شدید متاثر کیا۔ صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جہاں مکانات گرنے اور ریلوں میں بہہ جانے سے 25 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، جب کہ 40 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ بارش اور سیلاب سے درجنوں مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں، لوگ ملبے تلے دب گئے، متعدد خاندان گھروں کی چھتوں پر محصور ہوگئے۔ سوات، مینگورہ، پشاور اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں طغیانی اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ شاہراہ قراقرم اور متعدد مقامی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے باعث بند ہوگئیں، جس سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی صوابی نصر اللہ خان کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ دالوڑی بالا اور سرکوئی پایاں میں مکانات گرنے سے کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے امدادی ہیلی کاپٹرز اور مقامی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ دیہات میں پہنچ چکی ہیں ا...

نعمان اعجاز کا 200 یونٹ بجلی کے نظام پر احتجاج

 


نعمان اعجاز کا 200 یونٹ بجلی کے نظام پر احتجاج

پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے ملک میں بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں اور 200 یونٹ کے بجلی بل نظام پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک طنزیہ پیغام میں کہا:

"ایک عام پاکستانی شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو، اور کبھی اپنے بچوں کو، مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔"

نعمان اعجاز نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ:

"200 یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کیا جائے، یہ عوام پر ظلم ہے۔"

ان کے اس بیان پر عوام کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آیا۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے نعمان اعجاز کے خیالات سے اتفاق کیا اور لکھا کہ وہ بھی ہر مہینے کے بجلی کے بل دیکھ کر ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا:

"یہ 200 یونٹ کی حد صرف عوام کو پھنسانے کے لیے ہے، کوئی رعایت نہیں، صرف سزا۔"

اداکار کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں شدید گرمی، لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بھاری بل عوام کی برداشت سے باہر ہو رہے ہیں۔

Comments