Skip to main content

Featured

قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی

 قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی ملک بھر میں مون سون کے نئے اور طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوچکا ہے، جس نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کو شدید متاثر کیا۔ صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جہاں مکانات گرنے اور ریلوں میں بہہ جانے سے 25 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، جب کہ 40 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ بارش اور سیلاب سے درجنوں مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں، لوگ ملبے تلے دب گئے، متعدد خاندان گھروں کی چھتوں پر محصور ہوگئے۔ سوات، مینگورہ، پشاور اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں طغیانی اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ شاہراہ قراقرم اور متعدد مقامی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے باعث بند ہوگئیں، جس سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی صوابی نصر اللہ خان کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ دالوڑی بالا اور سرکوئی پایاں میں مکانات گرنے سے کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے امدادی ہیلی کاپٹرز اور مقامی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ دیہات میں پہنچ چکی ہیں ا...

گوجرانوالہ: تھانہ لدھیوالا وڑائچ کی حوالات سے 5 ملزمان فرار


گوجرانوالہ: تھانہ لدھیوالا وڑائچ کی حوالات سے 5 ملزمان فرار

 پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تھانہ لدھیوالا وڑائچ کی حوالات سے 5 زیرِ حراست ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ ملزمان مویشی چوری کے شبے میں گرفتار تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے حوالات توڑ کر تھانے کی چھت پر چڑھائی کی اور پھر دیوار کے باہر لگے درخت کے ذریعے نیچے اتر کر فرار ہو گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو واقعے کی انکوائری سونپی گئی ہے، اور غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Comments