Skip to main content

Featured

قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی

 قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی ملک بھر میں مون سون کے نئے اور طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوچکا ہے، جس نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کو شدید متاثر کیا۔ صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جہاں مکانات گرنے اور ریلوں میں بہہ جانے سے 25 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، جب کہ 40 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ بارش اور سیلاب سے درجنوں مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں، لوگ ملبے تلے دب گئے، متعدد خاندان گھروں کی چھتوں پر محصور ہوگئے۔ سوات، مینگورہ، پشاور اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں طغیانی اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ شاہراہ قراقرم اور متعدد مقامی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے باعث بند ہوگئیں، جس سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی صوابی نصر اللہ خان کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ دالوڑی بالا اور سرکوئی پایاں میں مکانات گرنے سے کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے امدادی ہیلی کاپٹرز اور مقامی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ دیہات میں پہنچ چکی ہیں ا...

بھارتی ٹیم کا رواں برس بنگلادیش کا دورہ منسوخ، سیریز 2026 تک ملتوی

 


بھارتی ٹیم کا رواں برس بنگلادیش کا دورہ منسوخ، سیریز 2026 تک ملتوی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی ٹیم رواں سال بنگلادیش کا دورہ نہیں کرے گی۔

بی سی سی آئی کے اعلامیے کے مطابق ڈھاکا میں مجوزہ وائٹ بال سیریز کو اب ستمبر 2026 تک کے لیے ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ بھارتی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈز کی باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا، جس کی وجہ دونوں ٹیموں کی مصروف انٹرنیشنل شڈولنگ اور لازمی آرام کا وقت قرار دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ:

"بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو 2026ء میں بھارتی ٹیم کی میزبانی کا انتظار رہے گا، اور سیریز کا نیا شیڈول مناسب وقت پر جاری کیا جائے گا۔"

یاد رہے کہ اگست 2024 میں بھارتی ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے تھے، تاہم اب یہ سیریز 2 سال بعد ہوگی۔

Comments