Skip to main content

Featured

قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی

 قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی ملک بھر میں مون سون کے نئے اور طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوچکا ہے، جس نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کو شدید متاثر کیا۔ صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جہاں مکانات گرنے اور ریلوں میں بہہ جانے سے 25 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، جب کہ 40 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ بارش اور سیلاب سے درجنوں مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں، لوگ ملبے تلے دب گئے، متعدد خاندان گھروں کی چھتوں پر محصور ہوگئے۔ سوات، مینگورہ، پشاور اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں طغیانی اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ شاہراہ قراقرم اور متعدد مقامی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے باعث بند ہوگئیں، جس سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی صوابی نصر اللہ خان کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ دالوڑی بالا اور سرکوئی پایاں میں مکانات گرنے سے کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے امدادی ہیلی کاپٹرز اور مقامی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ دیہات میں پہنچ چکی ہیں ا...

گورنر کے پی کی حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور

 


گورنر کے پی کی حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کی ان کی حکومت گرانے کی کوئی آئینی یا سیاسی حیثیت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ:

"گورنر کے پی کونسلر کی نشست بھی جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔"

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

وزیراعلیٰ نے سوات واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ:

"انکوائری جاری ہے، جہاں بھی غفلت ثابت ہوئی وہاں کارروائی ہوگی۔"


سینیٹر عرفان صدیقی کا ردعمل:

دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جائے گا جس سے خیبرپختونخوا میں سیاسی بحران پیدا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ:

"گورنر اور وزیراعظم کی ملاقات کو سازش سے تعبیر کرنا درست نہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ:

"عدم اعتماد ایک آئینی و قانونی عمل ہے، جس کا سامنا خود بانی پی ٹی آئی کو بھی کرنا پڑا تھا۔

Comments