Skip to main content

Featured

قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی

 قیامت خیز بارشیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے – خیبرپختونخوا میں تباہی، 25 جاں بحق، درجنوں زخمی ملک بھر میں مون سون کے نئے اور طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوچکا ہے، جس نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کو شدید متاثر کیا۔ صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جہاں مکانات گرنے اور ریلوں میں بہہ جانے سے 25 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، جب کہ 40 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ بارش اور سیلاب سے درجنوں مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں، لوگ ملبے تلے دب گئے، متعدد خاندان گھروں کی چھتوں پر محصور ہوگئے۔ سوات، مینگورہ، پشاور اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں طغیانی اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ شاہراہ قراقرم اور متعدد مقامی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے باعث بند ہوگئیں، جس سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی صوابی نصر اللہ خان کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ دالوڑی بالا اور سرکوئی پایاں میں مکانات گرنے سے کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے امدادی ہیلی کاپٹرز اور مقامی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ دیہات میں پہنچ چکی ہیں ا...

بحیرۂ احمر میں اسرائیل جانے والا جہاز ڈوبا: یمنی فوج کا غزہ کے حق میں سخت پیغام ویب

 


بحیرۂ احمر میں اسرائیل جانے والا جہاز ڈوبا: یمنی فوج کا غزہ کے حق میں سخت پیغام

 فلسطینیوں کے حق میں یمن کی فوجی حمایت جاری ہے۔ غزہ پر جاری اسرائیلی نسل کشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یمنی افواج نے اسرائیل کی بندرگاہ "ایلات" کی طرف جانے والے "ایٹرنیٹی سی" نامی بحری جہاز کو بحیرۂ احمر میں ڈبو دیا۔

یمنی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کارروائی میں بغیر پائلٹ آبدوز، 6 کروز اور بیلسٹک میزائل استعمال ہوئے۔ یمنی بیان کے مطابق جہاز کو وارننگ دی گئی تھی لیکن عملے نے نظر انداز کیا، جس کے بعد مکمل حملہ کر کے جہاز کو غرق کیا گیا۔

عملے کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی کو ویڈیو اور آڈیو میں محفوظ کیا گیا ہے تاکہ عالمی سطح پر اس کے شواہد پیش کیے جا سکیں۔

یمن نے عالمی کمپنیوں اور بحری بیڑوں کو متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل سے منسلک کسی بھی تجارتی سرگرمی کی صورت میں وہ اس کا شدید جواب دے گا۔ یمنی فوج کا مؤقف ہے کہ جب تک غزہ کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا اور بمباری بند نہیں کی جاتی، مزاحمتی حملے جاری رہیں گے۔

اکتوبر 2023 سے اب تک یمنی افواج نے درجنوں اسرائیل مخالف حملے کیے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل کے حملوں میں 57,680 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

Comments